سوات قومی کونسل کے وفد کا ڈی آئی جی سے ملاقات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات قومی کونسل کے وفد کی ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات، ملاقات میں ٹریفک کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو، ڈی آئی جی نے چند مسائل کو حل کرنے کے فوری احکامات جاری کردئے۔ سوات قومی کونسل کا وفد جس کی سربراہی حاجی شہزاد کر رہے تھے،نے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا عرفان اللہ سابقہ ایم پی اے و دیگر بھی شامل تھے۔ مینگورہ تا کانجو اور کبل میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے ڈی آئی جی کو بتایا گیا کہ ٹریفک کے بدترین نظام کی وجہ سے منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے، اگر کبل میں دریائے سوات پر عارضی سٹیل برج تعمیر کیا جائے تو یہ مسائل حل ہو سکتے ہیں کونسل کے وفد نے یہ بھی بتایا کہ کبل میں دریائے سوات پر سٹیل برج کی تعمیر کے لئے جلد ہی کونسل کے ممبران وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کریں گے اور اپنی تحریک اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کبل میں دریائے سوات پر اوگدو کے مقام تک سٹیل برج تعمیر نہیں کیا جاتا، کونسل نے بتایا کہ سٹیل برج کی تعمیر سے مینگورہ پر پچاس فیصد ٹریفک کا بوجھ کم ہو جائے گا جبکہ ایوب برج اور کانجو چوک میں بھی ٹریفک کے مسائل حل ہوجائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ بائی پاس پر موجود بس اسٹینڈ تک کبل سے گاڑیاں با آسانی جا سکیں گی۔ کونسل کے وفد نے کالام شاہراہ پر پلوں کی تعمیر کی بندش اور مین شاہراہ پر پڑے تعمیراتی میٹرئل اور پلوں کے گارڈر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔کونسل نے بتایا کہ ایک طرف پلوں کی تعمیر کا کام بند پڑا ہے جبکہ دوسری جانب تعمیراتی میٹرئل اورپلوں کے گارڈر مین شاہراہ پر پڑے ہیں جس سے کالام تا اوشو شاہراہ پرہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے، ڈی آئی جی نے شاہراہ پر پڑے تعمیراتی میٹرئل اور گارڈرز کو فوری ہٹانے کے لئے تمام ڈی ایس پیز کو احکامات جاری کردئے۔ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے دیگر تمام مسائل بغور سنے اور حل کے لئے فوری اقدامات کی یقین کرائی۔ کونسل کے وفد نے مالم جبہ، کالام اور گبین شاہراہ کی تعمیر پر وزیراعلیٰ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور بتایا کہ ستر سالوں میں ان شاہراہوں پر مرمتی کام نہ ہوسکا جبکہ وزیراعلیٰ نے اپنے دو سالہ دور میں یہ شاہراہیں تعمیر کی۔کونسل نے ملاکنڈ ڈویژن کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کیونکہ انتظامیہ کی دلچسپی اور بروقت اقدامات سے یہ مسائل حل ہوئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More