سوات : مدین شاہ گرام میں مزید تین لاشیں بر آمد،تین افراد کی تلاش جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیاحتی مقام مدین کے علاقے شاہ گرام میں سیلاب میں لاپتہ مزید 3 افراد کی لاشیں مل گئی ہے ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو اپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں مزید تین لاشیں ملبہ سے نکالی گئی ہیں ، جس کے بعد ملنے والے افراد کی تعداد اٹھ ہوگئی ہے جبکہ مزید تین افراد کی تلاش جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق سیلاب سے 45 مکانات تباہ جبکہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں آٹھ افراد کی لاشیں بر آمد کرلی گئی ہے اور تین کی تلاش جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More