ایس ایچ او کوکارئی کی گاڑی کو حادثہ،آٹھ افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ایس ایچ او کوکاری پولیس سٹیشن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،حادثے میں ایس ایچ او سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ دنگرام لوئی بنڑ میں ایس ایچ او روشن خان او ر ان کے ساتھ ڈی آر سی ممبران کی گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جس میں ایس ایچ او روشن خان، اے ایس ایچ او عثمان علی،ڈی آرسی چیئرمین بہادر شیر، ڈی آر سی ممبر خلیل رحمٰن، لیاقت خان،حبیب شیر، علی شیر اور گننر مراد شامل ہیں۔جن کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں،مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ خراب سڑک کے باعث پیش آیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More