موجودہ حکومت “یس بوس ” کے سوا کچھ نہیں، محسن داوڑ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پختون تحفظ مومنٹ کے رہنمااورقومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے کہاہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں ہر ضرورت کے وقت میں حکومت کے ہاں میں ہاں ملاکربھرپور موقع فراہم کررہی ہیں،اپوزیشن کے کھلے میدان کے باوجودموجودہ حکومت پرُفارم نہیں کرپارہی، پہلی بارموجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث گروتھ ریٹ منفی میں چلا گیا ہے،خطے میں ہر فیصلے میں افغانستان کی ریاست کو شامل کرنے سے ہی امن کا قیام ممکن ہے،سیاسی قیادت بھی سب کے احتساب پر خاموشی تماشائی بنی بیٹھی ہے،موجودہ حکومت یس بوس کے سوا کچھ نہیں،وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر کاضلع ہونے کے باوجود سیلاب زدگان کی مناسب مدد نہیں کی گئی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ادریس باچا،گلہ مند وزیر،متصرف خان اور دیگررہنما بھی موجود تھے،ایم این اے محسن داوڑ نے کہاکہ دوسروں کی جنگیں لڑنے سے ملک کا بڑا نقصان ہواہے اور اس کی تحقیقات بھی ہونی چاہیے،انہوں نے کہاکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں ا یک بار پھر شدت پسندمنظم ہونے کی کوشش کررہے ہیں جو کسی خطرے سے خالی نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ افغان طالبان کو ریاست کا پروٹوکول دینا مناسب نہیں بلکہ خطے کے ہر فیصلے میں ا فغان ریاست کو ہی شامل کرنے سے امن کا قیام ممکن ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ احتساب سب کا ہونا چاہیے جو بدقسمتی سے نہیں ہوپارہا اور اس پر سیاسی قیادت کی خاموشی بھی معنی خیز ہے،انہوں نے کہاکہ بڑی سیاسی جماعتیں ہر فیصلے اور ہر بل کے پاس کرنے میں حکومت کی حامی ثابت ہوئی ہیں اور اس سے ثابت ہوچکا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے لئے میدان کھلا چھوڑ دیا ہے لیکن حکومت اس کے باوجود بھی پرُ فارم نہیں کرپارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم سوات سمیت تمام سیلاب زدگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور وہ متاثرہ علاقوں میں جاکر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیلاب زدگان کو فوری طور پر ان کے املاک کا معاوضہ دیا جائے اور ان کے ساتھ ہر قسم کی مالی مدد کی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More