آل پیرامیڈیکس ایسو سی ایشن درجہ چہار م سیدو ٹیچنگ ہسپتال کی حلف برداری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)آل پیرامیڈیکس ایسو سی ایشن درجہ چہار م سیدو ٹیچنگ ہسپتال کا سوات پریس کلب میں حلف برداری کا انعقاد، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدور محبوب علی آل پیرامیڈیکس ایسو سی ایشن درجہ چہار ملازمین سے حلف لیا، تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی،پیرمیڈیکل ایسو سی ایشن درجہ چہارم ملاکنڈ ڈویژن شیرزادہ، مصطفی خان سینئر نائب صدردرجہ چہار م، اختر خان جنرل سیکرٹری درجہ چہارم اور محمد آیاز حسن جنرل سیکرٹری پیرمیڈیکس ایسوسی ایشن نے منتخب کابینہ کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ کلاس فور ملازمین نے کورونا کی وباء کے دوران جو ڈیوٹی سرانجا دی ہے وہ خراج تحسین کے لائق ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں اورتوقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کیلئے بھی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب کابینہ اپنے درجہ چہارم اور ہسپتال میں مریضوں کی خدمت احسن سے طریقے کریں گے انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین کی الیکشن جمہوری اور پر امن طریقے سے ہوئی جس پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، آل پیرامیڈیکس درجہ چہار م سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے جنرل سیکرٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے درجہ چہار م ملازمین مختلف مسائل سے دوچار ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، ڈی جی اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ کرونا وبا ء کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے پرڈی ایچ او سوات کے ملازمین کو جو مراعات دی گئی ہے وہ مراعات سیدوٹیچنگ ہستپال کے تمام سٹاف کو بھی دی جائے، پیرامیڈیکس کے تمام ملازمین کو چارکول کی رقم فوراً ادا کی جائے، کلاس فور ملازمین کا سن کوٹہ سوفیصد کیا جائے، تمام کلاس فور ملازمین محکمہ صحت کو پروفیشنل الاونس دیا جائے، حکومت نے غریب ملازمین سے جو سالانہ اینکریمنٹ کاٹا ہے دوبارہ بحال کیا جائے، تعلیم یافتہ درجہ چہار کیلئے 33فیصد کوٹہ دوبارہ بحال کیا جائے، پیرامیڈیکل اور بی ایس این کورسز میں تعلیم یافتہ درجہ چہار م کو کوٹہ دیا جائے، حلف برداری تقریب میں پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن درجہ چہار م کے ضلعی صدر فضل سبحان، جنرل سیکرٹری محمد آیاز، ضلع سوات کے نرسنگ ایسو سی ایشن کے صدر بہار علی، ترجمان ایپکا سوات سمیع اللہ اور سوات پریس کلب کے صحافیوں نے شرکت کی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More