دریائے سوات سے مزید دو افراد کی لاشیں برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات میں ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں، فتح پور سے تعلق رکھنے والی خاتون کی لاش خوازہ خیلہ جبکہ تختہ بند سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش کبل ڈڈھرہ سے برآمد، خاتون کی لاش کو خوازہ خیلہ ہسپتال جبکہ تختہ بندسے تعلق رکھنے والی کی لاش بریکوٹ ہسپتال منتقل کر دئیے گئے،، ریسکیو 1122 کی جانب سے دریائے سوات میں سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات میں طغیانی کیوجہ سے مختلف مقامات پر متعدد افراد دریا میں ڈوب گئے تھے ریسکیو 1122 کے سرچ آپریشن کے دوران ایک فتح پور سے تعلق رکھنے والی خاتون مسماۃ جمیلہ زوجہ طالعذر کی لاش خوازہ خیلہ کے مقام پر دریائے سوات سے برآمد کی گئی جبکہ تختہ بند سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش بھی ڈڈھرہ کبل سے برآمد ہوئی لاشوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More