گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک کا احتجاج وریلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)گستاخانہ خاکوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحریک لبیک کی جانب سے نشاط چوک تا سوات پریس کلب ناموس رسالتؐ مارچ و مظاہرہ، حکومت پاکستان فوری طور پر گستاخ ممالک کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کے خاتمے کا اعلان کرے، ہم ناموس رسالت کی تحفظ کے لئے خون کے آخری قطرے بہانے کے لئے تیار ہیں، احتجاجی مظاہرے سے تحریک لبیک ملاکنڈ ڈویژن کے امیر مولانا محمد رضاخان قادری، رحمت علی، صلاح الدین، مفتی کفایت اللہ اور مفتی ممتاز شاہ نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے ناروے، فرانس اور گستاخ ممالک باربار گستاخی کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو للکار رہے ہیں، کشمیر، فلسطین، شام، افغانستان اور دیگر ممالک میں مسلمانوں پر ہونے مظالم کو ہم برداشت کررہے ہیں لیکن حضورؐ کی شان میں ہم کسی صورت گستاخی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں، ریلی کے دوران شرکاء نے گستاخ رسولؐ کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا اور دیگر نعرے لگائے اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More