( خبر جاری ہے )

وزیراعلیٰ کے خلاف اُن کے فوکل پرسن میاں شرافت علی کے حلقے میں تاریخی احتجاج

( خبر جاری ہے )

( خبر جاری ہے )

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن کے حلقے کے عوام کا وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج، تحریک انصاف حکومت کی واضح ناکامی کا ثبوت،سوات کے علاقے مدین میں وزیر اعلیٰ محمود خان کے دورہ کے موقع پر علاقہ عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین روڈ بلاک کرکے وزیراعلیٰ کو گاڑی سے اترنے نہیں دیا۔واضح رہے کہ حلقہ مدین کے ایم پی اے میاں شرافت علی وزیراعلیٰ محمود خان کے فول پرسن ہیں ، علاقہ مکینوں کے مطابق سیلاب کے دوران نا ہی میاں شرافت علی نے ان کی خیر خبر لی اور نا ہی وزیراعلیٰ یا دیگر حکمران جماعت کے ارکان نے ان کے ساتھ تعاون کیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن میاں شرافت علی خان کے اپنے حلقے کے عوام کا ان کے خلاف احتجاج اس بات کا واضح ثبوت بنتا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت ناکامی کی طرف رواں دواں ہیں جبکہ علاقے عوام پی ٹی آئی کے نمائندگان کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج ایک تاریخ ساز واقعہ گردانہ جائے گا کیونہ یہ وہی عوام ہیں جن کے ساتھ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر دوبارہ ان کو کامیاب کیا تو اپر سوات کو ضلع کا درجہ دے دیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...