سوات ، ہزاروں کلو گرام ٹراوٹ مچھلیاں بھی سیلاب کی نذر ہو گئیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ہزاروں کلو گرام ٹراوٹ مچھلیاں بھی سیلاب کی نذر ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق وادی سوات میں حالیہ سیلاب کے باعث جہاں درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، رابطہ پل سڑکیں بہہ گئیں وہی دوسری طرف سوات کے مختلف علاقوں میں موجود ٹراوٹ فش ہچریوں کو شدید نقصان پہنچا، ذرائع کے مطابق مانکیال کے ایک فش فارم میں موجود تقریباً 14 سو کلو گرام مچھلیاں سیلاب میں بہہ گئیں ہیں، اسی طرح مدین اور دیگر علاقوں کی ہچریوں کا حساب لگایا جائے تو سیلاب میں بہہ جانے والے ٹراوٹ مچھلیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہیں۔ متعلقہ شعبے سے وابستہ افراد نے حکومت اور متعلقہ ادارے سے جلد از جلد نقصانات کے ازالے کے لئے امداد کی اپیل کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More