مدین میں گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے، وزیراعلیٰ برداشت کا مظاہرہ کریں،محمد امین

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دورہ سوات کے موقع پر مدین میں احتجاج کرنے والے عام شہریوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمات بلاجواز ہے،وزیر اعلیٰ کو برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے،حکومتوں کیخلاف پر امن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہیں،ظلم وجبر کی بنیاد پر لوگوں کو دبانی کی پالیسی ترک کی جائے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں کے کہا کہ مدین میں وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران پر امن احتجاج کرنے والے لوگوں کی گرفتاریاں بلاجواز ہے اور اسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔گرفتار لوگوں کو فوری رہا کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More