سوات،پاسپورٹ آفس کا سسٹم بحال،لوگوں کی بھیڑ لگ گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ایک ماہ بعد سوات پاسپورٹ آفس کا سسٹم بحال، عوام کا رش لگ گیا، عوام کی سہولت کیلئے اسلام آباد سے خصوصی ٹیم نے دن رات ایک کرکے سسٹم کو بحال کیا، اسسٹنٹ ڈایریکٹر افتخار احمد خان،سوات میں ایک ماہ کے بعد پاسپورٹ آفس کے سسٹم کو بحال کردیا گیا ایک ماہ قبل تکنیکی خرابی کے وجہ سے سوات پاسپورٹ آفس میں کام بند ہوگیا تھا جس کے وجہ سے سوات سمیت دیگر اضلاع کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر اسلام آباد آفس سے ماہر انجینئروں کا خصوصی ٹیم سوات آیا جنہوں نے دن رات ایک کرکے سسٹم سے تکینکی خرابی دور کرکے اسکو بحال کردیا جس نے باقاعدہ کام شروع کردیا اس سلسلے میں سوات آفس کے اسسٹنٹ ڈایریکٹر افتخار احمد خان نے باقاعدہ دفتری کام کا آغاز کرتے ہویے تکنیکی خرابی ہر معزرت کی اور انجینئروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کام کو احسن طریقے سے سرانجام دیکر عوامی مشکلات کا خاتمہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More