حکومت ناکام ہو چکی ہیں، مڈٹرم الیکشن کامطالبہ کرتے ہیں، سکندر شیرپاؤ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر خان شیر پاو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور غریب عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے وجہ سے فاقوں پر مجبور ہے جبکہ حکمران مزے لوٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز قومی وطن پارٹی کے رہنماء شوکت علی خان کی رہائش گاہ پر شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہونے والے عوام نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ جلسے سے شیر بہادر خان، شوکت علی خان، انور اقبال بالے اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سکندر شیر پاو نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، مڈٹرم شفاف انتخابات وقت کی اشد ضرورت ہے۔بے روزگاری اور مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اور اب لوگ دعا مانگتے ہے کہ وزیر اعظم کسی چیز کی گرانی کا نوٹس نہ لیں،عوام کو وزیر اعظم کے نوٹس لینے سے ڈر لگتا ہے کیونکہ وزیر اعظم کے نوٹس لینے سے مہنگائی میں مذید اضافہ ہوجاتا ہے اور ان کے وزیر اور مشیر ہی اشیاء کو مارکیٹ سے غائب کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تو کراچی کیلیے گیارہ سو ارب روپے کا اعلان کیا لیکن خیبر پختونخواہ کی طرف دیکھا بھی نہیں اور نہ ہی یہاں کے عوام سے اظہار ہمدردی کی۔ انہوں نے کہا وزیر اعلی محمود خان نے اپنے لوگوں کو سیلاب میں تنہا چھوڑا اور خالی نعروں سے انکو ورغلایا،انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت اور دلچسپی سے یہ بات ظاہر ہورہی ہے کہ اب نوجوان بھی عمران خان سے تنگ آچُکے ہیں اور انشاء اللہ آنے والے دور قومی وطن پارٹی کا ہوگا جس سے اس ملک کے مشکلات کا ازالہ ہوجائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More