پولیس اور مخالفین جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کررہی ہے،سلمان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مٹہ سے تعلق رکھنے والے سلمان اور کابل خان نے حکومت سے انصاف دلانے کا مطالبہ کردیا،مخالفین چوری کی موٹر سائیکل خریدنے کے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں،تشددکا نشانہ بنایا گیا، میڈیکل رپورٹ بھی نہیں دی جارہی،اس حوالے سے مٹہ باماخیلہ کے رہائشی سلمان اورکابل خان نے سوات پریس کلب میں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،اس موقع پر سلما ن نے کہاکہ میں نے موٹر سائیکل خریدی تھی جس پر ہمارے مخالفین نے دعویٰ کیا اور موٹر سائیکل تھانے لے گئے بعد ازاں پولیس نے فون کرکے مجھے بھی تھانے بلالیا جہاں پر پولیس کے پوچھنے پر میں نے بتایا کہ موٹر سائیکل کابل خان سے خریدی ہے جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرکے چار دن تک حوالات میں رکھا اور اس دوران اسے مارا پیٹا جارہاتھا یہاں تک کہ اس کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی،انہوں نے کہاکہ عدالت میں پیشی کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر علاج معالجہ کیاگیا،اس موقع پرکابل خان نے بتایا کہ پولیس اسے اس بات پر مجبور کررہی تھی کہ میں سلمان پر منشیات فروشی کا الزام لگادوں تاہم میں نے ایسا نہیں کیا،متاثرین نے بتایا کہ ہمارے مخالفین نے ہم پر چوری کی موٹر سائیکل خریدنے کا جھوٹا الزام عائد کرکے پھنسادیا ہے، جو موٹر سائیکل چوری ہوئی ہے اس کے ماڈل اور ہم نے جو موٹر سائیکل خریدی ہے اس کے ماڈل میں زمین وآسمان کا فرق ہے،ہماری موٹر سائیکل کے کاغذات بھی موجود ہیں مگر اس کے باوجود بھی ہمیں ظلم کا نشانہ بنایا گیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے ظالمانہ تشددپرپولیس کیخلاف رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی مگروہاں پر الٹا ہمیں ڈرایا دھمکایا گیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام ہمارے ساتھ پیش آنے والے کی تحقیقات کرکے ہمیں انصاف دلا ئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More