پانچ مستحق افراد کو نقد رقم اور ہتھ ریڑھیاں دے دی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)خان ویلفیئر روزگار سکیم کے تحت پانچ او ر مستحقین میں نقد پیسے ار ہتھ ریڑھیاں تقسیم کی گئیں، گذشتہ روز خان ویلفیئر آرگنائزیشن نے خان ویلفیئر روز سکیم کے تحت پانچ مستحقین کو روزگار فراہم کرکے نقد پیسے اور ہتھ ریڑھیاں فراہم کردی جس سے وہ اپنے لئے روزگار بناکر اپنے بچوں کیلئے رزق حلال تلاش کریں گے، اس سلسلے مین سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جہاں مستحقین کو پانچ پانچ ہزار روپے اور ہتھ ریڑھی فراہم کردی گئی، اس موقع پر مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم دہاڑی کرتے تھے جو روزانہ کے حساب سے ملنا مشکل تھا اب انشاء اللہ خود کا روزگار ہوگا جس سے اپنے بچوں کیلئے حلال رزق کمائیں گے، ارگنائزیشن کے ممبرز شعیب اقبال، ندیم اقبال و دیگر نے کہا کہ اس سے قبل بھی 15افراد کو روزگار فراہم کرچکے ہیں پانچ اب دیدیئے اور مزید 40ایسے روزگار مستحقین کو فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ باعزت روزگار سے حلال رزق کمائی جائے تاکہ معاشرے سے محرومیوں کا خاتمہ ہوں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More