سوات میں بھی چھ ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ملک بھر کی طرح سوات میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ملک بھر کی طرح وادی سوات میں بھی چھ ماہ بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا مکمل عمل در آمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ سکول کھلتے ہی جماعت نہم،دہم اور انٹر میڈیٹ کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد سکولوں کی جانب  رواں دواں تھی جبکہ ان کی خوشی دیدنی تھی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More