ینگ وکلاء برادری کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ینگ وکلاء برادری کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے افتخار ایڈوکیٹ، فہد ایڈوکیٹ، ضیافت ایڈوکیٹ، وقار ایڈوگیٹ اور دیگر نے کہا کہ ہائر ایجو کیشن کمیشن نے گیٹ کے زیر اہتمام جو این ٹی ایس پر لاء گیٹ ٹسٹ لیا گیا ہے جس میں بہت سارے سوالات اوٹ آف کورس تھے اور بہت سارے سوالات کے لئے جو آپشن جوابات دیئے گئے تھے وہ غلط تھے، چھ دنوں میں ٹسٹ کا انعقاد کیاگیا ہے جو پیپر کے تیاری کیلئے بہت کم وقت ہیں جس میں کوئی تیاری نہیں کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جس کے لئے فیس بھی زیادہ لیا گیا ہے اور ٹسٹ لینے کا طریقہ کار سراسر غلط تھا اس لئے ہم متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ لاء گیٹ کو کینسل کیا ئے اور ساری امیدوار وں کو پاس کیا جائے جیسا کہ دیگر اداروں نے اپنے امیدواروں کو رونا وباء کی خدشے کے وجہ پاس کیا ہے اسی طرح ینگ وکلاء کو بھی پاس کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو ہم مزید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے جس میں کسی قسم کا نقصان ہوا تو جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More