سیدوشریف سوات میں ورلڈ فارماسیسٹ ڈے منایاگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)گذشتہ روز ینگ فارماسیسٹ کمیونٹی کے زیر اہتمام سعیدآرتھوپیڈک جنرل ہسپتال سیدوشریف سوات میں ورلڈ فارماسیسٹ ڈے منایاگیا، جسمیں ہاسپٹل فارماسیسٹ ڈاکٹر قمر گل SGTH، ڈاکٹر سعیداللہ صاحب کے علاوہ صدر ڈاکٹر علاؤالدین، سنیئر نائب صدر ڈاکٹر رحیم بہادر، ڈاکٹر سعید انور اور ڈاکٹر آفتاب، ڈاکٹر ہدایت، ڈاکٹر جوہر، ڈاکٹر راشد کے علاوہ درجنوں فارماسیسٹ نے شرکت کی۔مقررین نے بتایا کہ ہر سال 25ستمبر کو عالمی یوم فارماسیسٹ منایا جاتا ہے اس دن کا مقصد عوام میں شعبہ فارمیسی کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے اگر ہم روزمرہ زندگی میں مریض کو دیکھ کے سوچ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ ہمارے معاشرہ میں فارماسیسٹ کی کتنی اہمیت اور ضرورت ہے، ہیلتھ کیئر سسٹم کے جو تین ستون ہیں جسمیں فارماسیسٹ اہم اور مرکزی ستون کا کردار ادا کر رہی ہے جسکی عدم موجودگی سے ہیلتھ سسٹم نا مکمل غیر فعال رہتا ہے۔ ادویات کی تیاری و ترسیل ہو، سٹوریج، معیاری ادویات کی پہچان، جعلی ادویات کی روک تھام، مریضوں کو صحیح مقدار میں مناسب دوا دینا، مریضوں کو دوا کے فوائد اور نقصانات سے آگاہ کرنا ہو الغرض دوا اور مریض کا دوستی و دشمنی کا تعلق فارماسیسٹ کیوجہ سے ہے،دوا اور مریض کے درمیان فارماسیسٹ نہ ہو تو دوا زھر بن جاتا ہے اور اگر فارماسسٹ موجود ہو تو بیماریوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا،اس عالمی دن کے موقع پر ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ادویات کیSafe and Effective use کیلئے بنیادی مرکزی صحت کے مراکز(BHU) پر ہاسپٹل فارماسیسٹ کا تعیناتی، معیاری ادویات کی ترسیل اور جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے تحصیل لیول پر ڈرگ انسپکٹرز کی تعییناتی کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More