سوات میں بھی دل کا عالمی دن منایا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ملک بھر کی طرح سوات میں دل کاعالمی دن منایا گیا، اس حوالے سوا ت پریس کلب میں ویرک فارما سیوٹیکلز کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی، جس میں ویرک فارماسیوٹیکلز کے زونل ہیڈ برائے مردان، تیمر گرہ، چترال اختیار علی شاہ، گروسٹی منیجر مینگورہ خورشید، سید الیاس، جہانگیر اور دیگر نے شرکت کی، دل کے عالمی دن کے موقع پر سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عبدالہادی نے کہا کہ عالمی دن برائے قلب منانے کا مقصد دل کی بیماریوں، بلڈ پریشر، شوگر اور فالج کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے، ان بیماریوں سے بچنے کیلئے عوامی آگاہی نہایت ضروری ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ہم ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں،ا نہوں نے کہا کہ امسال قومی ادارہ صحت کا سلوگن، دل کی حفاظت کے لئے دل کا استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ دل کے امراض سے بچنے کے لئے ورزش نہایت ضروری ہے، دل، شوگر، بلڈ پریشر اور فالج جیسے امراض سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ ادھے گھنٹے تک واک کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ہم گندم اور چاول کا استعمال زیادہ کرتے ہیں لیکن یہ دونوں اشیاء دل کے امراض، شوگر، بلڈ پریشر اور فالج کے لئے نقصان دہ ہیں، ہمیں سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیئے اور کھانے میں نمک کا مقدار کم ہونا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ ہمیں تازہ سبزی کے ساتھ موسمی پھل بھی استعمال کرنا چاہیئے، شوگر کا مریض دن میں صرف ایک قسم کی سبزی اور صرف ایک قسم کا پھل استعمال کرسکتا ہے، ان مہلک امراض سے بچنے کیلئے ہمیں سیگریٹ اور تمباکو کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیئے، سیگریٹ سے سر سے لیکر پاوں تک کینسر کا مرض لاحق ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ حدیث مبارک ہے کہ ہر نشہ حرام ہے، جس چیز کی استعمال کی ہمیں عادت ہوجاتی ہے اور اس کو استعمال نہ کرنے سے ہم بے چین ہوجاتے ہیں نشہ کہلاتا ہے، انہوں نے کہاکہ ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کنے سے ہی ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر عوام میں دل، شوگر، بلڈپریشر اور فالج سے محفوظ ہونے کیلئے آگاہی آگئی تو ان مہلک امراض کی شرح میں کمی اسکتی ہے، تقریب کے آخر میں ڈاکٹر عبدالہادی نے صحافیوں کے مختلف سوات کے جوابات دیئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More