اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام سید مودودی کانفرنس کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام سید مودودی کانفرنس کا انعقاد کیا اور سیدمودودی کو خراج تحسین پیش کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ناظم آئی جے ٹی شکیل احمد تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سید مودودی نے کوئی نئی فکر،نئی جماعت یا نیاگروہ نہیں بنایا بلکہ اسلامی فکر کی احیاء اورتجدید کی،انہوں نے کہاکہ سید قطب اور سید مودودی کی فکر میں گہری مماثلت ہے ان کی فکر جو خالص قرآن وسنت پر مبنی ہے کی بدولت کروڑوں انسانوں کی زندگی کو بدلا،انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اور اراکین جمعیت کے پیغام کو تمام طلبہ،گھر گھر اور ہر فرد تک پہنچانے کیلئے کوششیں تیز کریں،تقریب سے جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ اسراراحمد،محمد ذکریا،حافظ یحیٰ اورجماعت اسلامی و اسلامی جمعیت طلبہ کے دیگر عہدیداروں اور اراکین نے خطاب کیا،تقریب میں آئی جے ٹی کے طلبہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اس سے قبل انہوں نے آئی جے ٹی کے صوبائی اور ڈویژنل قائدین کا مثالی استقبال کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More