پشتولیجنڈ اداکار بدرمنیرمرحوم کی بارہویں برسی 11اکتوبر کو منائی جائیگی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)آل پاکستان بدر منیر فیڈریشن کے مرکزی اور بانی چیئرمین شیرین زادہ بدر نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم اور لیجنڈ بدرمنیرمرحوم کی بارہویں برسی 11اکتوبر کو 2بجے دوپہر مردان میں منائی جائیگی، جس میں ملک بھر سے بدر منیر فیڈریشن کے عہدیدار، ممبرزاور پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شرکت کریں گے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال برسی کی تقریب کے لئے سوات، مردان اور پشاور میں کسی ایک شہر پر مشاورت کی گئی لیکن ملک بھر کے عہدیداروں اور ممبران نے مردان شہر پر اتفاق کیا کیونکہ جو ایک مرکز ہے اس لئے عظیم اداکار بدر منیر کی برسی 11اکتوبر کو مردان پریس کلب میں منائی جائیگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے حقیقی اداکار 11 اکتوبر2008کو اس فانی دنیا سے چلے گئے تھے ہم ان کی یادیں تازہ کرنے اور ان کی ایصال ثواب کے لئے ہر سال 11اکتوبر کو برسی منعقد کرتے ہیں انہوں نے کہا اس فیصلے میں بدر منیر فیڈریشن کے اہم عہدیداروں محمد جاوید یوسفزئی، اکبر حسین شاد، ابراہیم بدر، صدر گل تاج احمد، فلم سٹار حضرت گل اور دیگر اہم عہدیداروں نے کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب سے بدر منیر اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے ہیں تو پشتو فلم انڈسٹری ختم ہوکر رہ گئی ہے اور اب بھی پشتو فلم میں بدر منیر کی پرانی فلمیں دیکھ کر اپنا شوق پورا کرلیتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More