خوازہ خیلہ میں فلائنگ کوچ کی ٹکر سے سیکنڈ ائیر کا طالب علم جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں فلائنگ کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو نوجوان زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ روڈ شاہی بمقام ڈوپ مل پر تیز رفتار فلائنگ کوچ جسے ڈرائیور رحمان اللہ ولد نامعلوم سکنہ بحرین چلا رہا تھا دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی جس کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار اصف خان ولد دلارم خان سکنہ بہا مٹہ حال بانڈئی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار اختر حسین اور محمد صدیق زخمی ہوگئے( خبر جاری ہے)۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے محمد ریحان ولد شیر علی ساکن بانڈئی خوازہ خیلہ جو کہ جاں بحق نوجوان کا دوست ہے کی مدعیت میں فلائنگ کوچ ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More