مالم جبہ میں مقامی مشتعل افراد نے نجی کمپنی کے املاک پر ہلہ بول دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات ملم جبہ میں درجنوں مقامی مشتعل افراد نے ٹورزم کمپنی سیم سن کے املاک اور پارک پر ہلہ بول دیا، مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ سیم سن کمپنی ان کو زمینوں کی ادائیگی نہیں کررہی ہے، مینجر کے مطابق لوگوں نے ملم جبہ میں ہوٹل ریزارٹ اور پارک پر حملہ کرکے کروڑں کا نقصان کیا ہے، مقامی افراد کے خلاف مقامی تھانے میں رپورٹ کردی گئی ہے مگر پولیس نے تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے، منیجر کے مطابق کمپنی نے قانون او ضابطے کے مطابق کروڑوں روپے ادا کرکے زمین لے رکھی ہے، حکومت کمپنی کو سیکورٹی دینے کی پابند ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More