سوات، مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد زخمی ہو گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو1122 کے مطابق تحصیل کبل کے نصرت چوک میں موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اسی طرح منگلور میں تیز رفتار موٹر کار نے راہ چلتے ہوئے شخص کو ٹکر ماردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق شہداء پارک مینگورہ کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا جبکہ مرغزار روڈ پر موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو بروقت طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More