مالم جبہ کے عوام نجی کمپنی کے خلاف سراپا احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ کے عوام سیم سنز کمپنی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے،حق کیلئے آواز اٹھانے پر کمپنی نے 41افراد کیخلاف ایف آئی آر کٹوائی،جائز حقوق اورانصاف کے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھنے کا عزم بھی کرلیا،اس حوالے سے گذشتہ روز ملم جبہ کے عوام نے سوات پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا او ر نعرے لگائے بعدازاں محمد خان،محمدزادہ،میاں شیرعلی،بخت عالم اور دیگر عمائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم مہمان دوست اور محب وطن لوگ ہیں دہشتگرد نہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے سیاح ملم جبہ کا رخ کرتے ہیں مگر یہاں پر سیم سنز نامی کمپنی نے اپنا راج قائم کرلیا ہے جس نے مقامی لوگوں کا کاروبار چھین لیا نہ وہ کمپنی میں یہاں کے لوگوں کو ملازمت دے رہی ہے اور نہ ہی ہماری زمینوں کا معاؤضہ اداکرنے کو تیار ہیں،انہوں نے کہاکہ مذکورہ کمپنی نے علاقے کے گرد کانٹاتار بچھا کر پورے علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے حالانکہ اس نے 158کنال زمین لے لی ہے جہاں پر سیاحوں یا مقامی لوگوں سے فیس کے نام پر ٹیکس لیا جاتا ہے اب وہاں پرکوئی بھی مقامی شخص اپنا کاروبار نہیں کرسکتا یہاں کے لوگ غریب اورمحنت کش ہیں جو علاقے میں کوئی نہ کوئی کاروبار کرکے زرق حلال کما رہے تھے جن سے وہ کاروبار مذکورہ کمپنی نے چھین لیا جبکہ زمینوں پر قبضہ بھی جمالیا ہے،انہوں نے کہاکہ علاقے کے لوگوں نے کمپنی کے ساتھ کوئی ایگرمنٹ نہیں کیا ہے وہ صرف من مانیاں کررہی ہے جس کے سبب مقامی لوگ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ اگر یہ صورتحال کچھ عرصہ تک اسی طرح جاری رہی تو یہاں پر سیاحت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی پیداہوجائے گا،انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز مقامی لوگوں نے تنگ اپنے حق کیلئے آواز اٹھائی تو کمپنی نے 41افراد کیخلاف ایف آئی آر کٹوائی جن کی ضمانت کیلئے ہمیں اسی افرادکو عدالت لانا پڑا،انہوں نے کہاکہ ہم پرامن اورمحب وطن لوگ ہیں لہٰذہ ہمیں احتجاجوں پرمجبور نہ کیا جائے،انہوں نے حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام سے جائز حقوق اور انصاف دلانانے کا مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...