حکومت کو دس دن کی ڈیڈ لائن، مین جی ٹی روڈ بند کرنے کی دھمکی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سپین خان کا حکومت کو مہنگائی کم کرنے کے لئے دس دن کی ڈیڈلائن، دس دن بعد جی ٹی روڈ کو بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ گزشتہ روز سوات کے علاقے اوڈیگرام میں سابقہ جنرل کونسلر اسپین خان نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی چمڑی اڈھیڑ دی ہے، اشیائے خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ بجلی کی فی یونٹ بھی مہنگی کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سستے داموں آٹے کی فروخت ہو رہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 1500روپے آٹے کا تیلا مل رہا ہے، ہمارے ساتھ ہر دور میں نا انصافی ہوتی ہے اور عمران خان کی حکومت نے تو حدیں پار کردی۔ سپین خان نے مہنگائی میں کمی کرنے کے لئے دس دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو 20اکتوبر کو مین جی ٹی روڈ کو بند کرکے دھرنا دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More