پی ٹی آئی خواتین ونگ کا اہم اجلاس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پی ٹی آئی ویمن وینگ کا تندوڈاگ میں اہم اجلاس صحت کارڈ، احساس پروگرام اور خواتین کی فلاح وبہبود بارے اہم فیصلے، پی ٹی آئی ضلع سوات کے شعبہ خواتین کا اہم اجلاس تندوڈاگ میں صفیہ بی بی کے رہائش گاہ میں زیر صدارت ضلع صدر اقبال جہان منعقد ہوا جس میں ضلع سوات کے شعبہ خواتین پی ٹی آئی کے کابینہ کے ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر ملاکنڈ ریجن کی صدر فرزانہ جاوید کو ضلع سوات میں شعبہ خواتین کی کارکردگی بارے نائب صدر انبیاء بی بی نے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جن خواتین کو صحت کارڈ نہیں ملا ہے ان کی رہنمائی کی جائیں اس طرح احساس پروگرام کے تحت خواتین کو ملنے والی رقم پر بھی بحث ہوئی، جبکہ ضلع سوات میں پی ٹی آئی شعبہ خواتین کو فعال کرنے کے لئے ہر تحصیل کے سطح پر تنظیم سازی اور گھر گھر جاکر خواتین کے ساتھ ملاقات اور مشاورت کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں متفقہ طورپر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے خواتین کے کردار پر زور دیاگیا اور پارٹی کے ہدایات پر من وعن عمل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More