منگلور میں پولیس وین پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

پولیس وین پر فائرنگ کا واقعہ منگلور کے شنگرئی چوک میں پیش آیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) منگلور میں پولیس موبائیل پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ منگلور شنگرئی چوک میں صبح 4 بجے کے قریب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی  کہ اس دوران دو افراد وہاں سے گزر رہے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے دونوں افراد کو رُکنے کے لئے کہا جس کے بعد وہ بھاگنے لگے اور جب پولیس نے اُن کا پیچھا شروع کیا تو انہوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کردی (خبر جاری ہے )

جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل رحمان اللہ زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور جمیل ولد بخت روان سکنہ ڈھیرئی بابا کبل ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ رپورٹ درج کرکے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More