منگلور میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

منگلور پولیس اسٹیشن کی حدود میں چور گھر سے لاکھوں روپے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق سنگوٹہ اسلامی مرکز کے قریب نامعلوم چور رات کو محمد نزیر ولد شہزادہ کے گھر میں گھس گئے اور 15 ہزار ریال ، 25 ہزار پاکستانی روپے 2 سونے کی انگھوٹیاں اور کانوں کی بالیاں لے کر فرار ہوگئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )منگلور پولیس اسٹیشن کی حدود میں چور گھر سے لاکھوں روپے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق سنگوٹہ اسلامی مرکز کے قریب نامعلوم چور رات کو محمد نزیر ولد شہزادہ کے گھر میں گھس گئے اور 15 ہزار ریال ، 25 ہزار پاکستانی روپے 2 سونے کی انگھوٹیاں اور کانوں کی بالیاں  لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق چوروں نے گھر میں توڑ پھوڑ سے سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف محمد نذیر کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔مالک مکان کے مطابق وہ گھر میں موجود نہیں تھے اور ان کی غیر موجودگی میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ منگلور میں گزشتہ دو دنوں کے دوران یہ ڈکیتی کی تیسری واردات ہے جس سے علاقے میں خوف اور بے چینی کی فضاء پیدا ہو گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More