کبل میں عدالت کے باہر فائرنگ، ملزمان گرفتار کر لئے گئے

کبل میں عدالت میں پیشی کے لئے آنے والے فریقین میں تصادم کے دوران ہوائی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کبل میں عدالت میں پیشی کے لئے آنے والے فریقین میں تصادم کے دوران ہوائی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی کی رہائشی خاتون  مسماۃ حرمت بی بی زوجہ مدثر خان  اپنی بیٹی کو دارالامان سے نکلوانے کے لئے عدالت میں درخواست جمع کرنے آئی تھی ، عدالت میں خاتون کا مخالف فریق سے سامنا ہوا اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جبکہ عدالت کے باہر مخالف فریق مہابت خان، شوکت خان، ولد سید افضل خان سکنہ  شاہ ڈھیرئی اورحضرت انس، حضرت بلال ولد یوسف خان  کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More