سوات میں خواتین کے حقوق کے لیئے کمیٹی فعال کردی گئی

سوشل ویلفئیرآفس میں ڈسٹرکٹ کمیٹی آف ویمن سٹیس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے دس ممبران نے باقاعدہ جمہوری عمل کے زریعے ایک سال کے لئے رخشند جہانگیر کو چیئرپرسن منتخب کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں خواتین کے حقوق کے لئے کمیٹی فعال کردی گئی۔ سیدوشریف سوشل ویلفئیرآفس میں ڈسٹرکٹ کمیٹی آف ویمن سٹیس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے دس ممبران نے باقاعدہ جمہوری عمل کے زریعے ایک سال کے لئے رخشند جہانگیر کو چیئرپرسن منتخب کردیا۔ اس موقع پر سوشل ویلفیرضلع سوات کے ڈائریکٹر نصرت اقبال نے کہاکہ چونکہ یہ کمیٹی قومی اور صوبائی سطح پر موجود تھی اب ضلع سوات میں بھی باقاعدہ قائم کی گئی ہے جس کے لئے چیئرپرسن کا انتخاب کرلیاگیاہے۔ کمیٹی ضلع سوات میں خواتین کی حقوق کے لئے کام کریگی اور جہاں بھی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیاگیا ہویاان کے حقوق غصب کئے گئے ہو کمیٹی اس پر ایکشن لے گی او ر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر مسلے کو حل کریگی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان علی خان نے کہاکہ چونکہ یہ کمیٹی صوبائی حکومت کے زیر انتظام کام کریگی اس لئے ضلعی انتظامیہ ان کے ساتھ ہرقسم کی تعاون کریگی اور قانونی تحفظ دے گی، کمیٹی کے نومنتخب چیئرپرسن سماجی کارکن رخشندہ جہانگیرنے کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ضلع بھرمیں خواتین کو کئی مسائل کا سامناہے جن میں سرفہرست خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینا، حق مہر نہ دینا اس طرح خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک بھی بڑا مسلہ ہے وہ اپنے ٹیم کے ہمراہ تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریگی، اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ممبران جن میں نیلم رحیم، مہناز، ریحانہ فرید، شمیم اختر، حمیرا شوکت،پرفیسر ردی شام اور نیازاحمدخان شامل ہے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More