سپین خان کا فلور ملز کے خلاف دما دم مست قلندر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سپین خان کا نشاط چوک میں سوات کے فلور ملز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، فائن آٹے کی سستے داموں فروخت کے لئے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔مینگورہ کے نشاط چوک میں سابقہ جنرل کونسلر ظفر حیات عرف سپین خان نے سوات کے فلور ملز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سپین خان نے کہا کہ حکومت سوات کے فلور ملزکو ریلیف کی مد میں سستے داموں گندم فراہم کرتی ہیں لیکن فلور ملز مالکان اسی گندم کے اچھی کوالیٹی کے آٹے کو مہنگے داموں فروخت کرتی ہیں جبکہ سرکاری نرخ پر فضول قسم کا آٹا فروخت کیا جاتا ہے جو انسانوں کے کھانے کی نہیں ہوتی ۔ انہوں نے فلور ملز مالکان کو دھمکی دی کہ اگر سستے داموں اچھی کوالیٹی کاآٹا مہیا نہیں کیا گیا تو 20تاریخ کو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More