کالام سے چارسدہ جانے والا ٹرک حادثے کا شکار، بچہ جاں بحق42 افراد زخمی

لاکنڈ کے علاقہ سخاکوٹ کے قریب 45 افراد سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا، ایک بچہ جاں بحق جبکہ 42 افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ملاکنڈ کے علاقہ سخاکوٹ کے مقام پر سوات کی وادی کالام سے نقل مکانی کرنے والے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈ کے علاقہ سخاکوٹ کے قریب 45 افراد سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا، ایک بچہ جاں بحق جبکہ 42 افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ملاکنڈ کے علاقہ سخاکوٹ کے مقام پر سوات کی وادی کالام سے نقل مکانی کرنے والے افراد کا ٹرک  چارسدہ جاتے ہوئے تور پل پر حادثے کا شکار ہوگیا ، حادثے کے نتیجے میں

14 سالہ بچہ (عمیر) جاں بحق جبکہ 42 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک گجر گبرال سے  روانہ ہوا تھا جس میں45 افراد سوار تھے ،ان افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جو نقل مکانی کرتے ہوئے چارسدہ جا رہے تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More