مینگورہ میں انتظا میہ کا سستا بازار، باسی سبزی اور فروٹ کی مہنگے داموں فروخت

انتظامیہ کی جانب سے مینگورہ میں قائم سستا بازار کا پول کھل گیا، باسی سبزی اور باسی فروٹ بازار سے مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کل چار سٹال لگائے گئے ہیں۔مینگورہ ٹی ایم اے پلازہ میں قائم سستا بازار جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے کیا تھا،وہاں پر کل چار اسٹال لگائے گئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) انتظامیہ کی جانب سے مینگورہ میں قائم سستا بازار کا پول کھل گیا، باسی سبزی اور باسی فروٹ بازار سے مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کل چار سٹال لگائے گئے ہیں۔مینگورہ ٹی ایم اے پلازہ میں قائم سستا بازار جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے کیا تھا،وہاں پر کل چار اسٹال لگائے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ایک سٹال میں سبزی اور فروٹ وہ بھی سڑی ہوئی اور باسی فروخت کی جا رہی ہے، ایک سٹال میں گوشت، ایک سٹال آٹے کا اور صرف ایک سٹال میں گھی،دال اور دیگر چند چیزیں فروخت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سستا بازار میں سڑی ہوئی سبزی وہ بھی بازار سے مہنگی فروخت ہو رہی ہے جبکہ فروٹ بھی بازار کی قیمت سے مہنگی فروخت کی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سستے بازار میں جاتے ہی اشیاء کے دیکھ کر واپس لوٹ جاتے ہیں کیونکہ جو چیزیں اچھی اور تازی بازار میں سستے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے وہ وہاں پر مہنگے داموں اور سڑی ہوئی باسی فروخت ہو رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ایک تو سستا بازار ایسی جگہ قائم کیا ہے جسے لوگ ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک جاتے ہیں جبکہ صرف فوٹو سیشن اور برائے نام بازار لگا کر عوام کو دھوکے میں رکھا جا رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More