فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سوات یونیورسٹی میں احتجاج

یونیورسٹی آف سوات کے طلباء اور اساتذہ کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،طلباء نے فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے لگائیں۔ اس موقع پرطلباء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے طلباء اور اساتذہ کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،طلباء نے فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے لگائیں۔ اس موقع پرطلباء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شعبہ صحافت کے انچارج اسسٹنٹ پروفیسر جمال الدین نے کہا کہ یہ احتجاج کسی قوم یا مذہب کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردانہ سوچ کے حامل فرانس کے صدر کے حالیہ اقدامات کے خلاف ہے۔شعبہ لاء اینڈ شرعیہ کے انچارج ڈاکٹرلطف اللہ نے کہا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں، بلکہ اسلام ہمیں من اور بھائی چارے کا درس دیتا ہیں، حالیہ واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More