مینگورہ، کمرتوڑ مہنگائی کے بعد لوگوں کی بجلی بھی منقطع کردی گئی

مینگورہ میں مہنگائی کے طوفان کے بعد لوگوں کو تاریکیوں میں ڈبودیا گیا ،بجلی کے بلو ں کی عدم ادائیگی پرمحکمہ واپڈا صارفین سے بجلی کاٹ کر میٹر لے گئے ۔ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ واپڈا کے اہلکاروں نے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر متعدد گھروں کی بجلی منقطع کر کے ان کے میٹر لے گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ روزگار نا ہونے کے برابر ہے جبکہ مہناگئی نے ان کی کمر توڑ دی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں مہنگائی کے طوفان کے بعد لوگوں کو تاریکیوں میں ڈبودیا گیا ،بجلی کے بلو ں کی عدم ادائیگی پرمحکمہ واپڈا صارفین سے بجلی کاٹ کر میٹر لے گئے ۔ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ واپڈا کے اہلکاروں نے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر متعدد گھروں کی بجلی  منقطع کر کے ان کے میٹر لے گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ روزگار نا ہونے کے برابر ہے جبکہ مہناگئی نے ان کی کمر توڑ دی ہے، اس مہنگائی میں ہم بجلی کےبل کہاں سے ادا کریں، صارفین کے مطابق ان کی بجلی مقطع کرکے ان کے میٹر واپڈا والے لے گئے ہیں جس کے باعث ان کے گھروں میں تاریکی چھا گئی یے، صارفین نے متعلقہ حکام اور حکومت سے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے اور ان کی بجلی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More