قوم تاریخ کی بدترین مہنگائی اور مسائل کی لپیٹ میں ہے،سکندر حیات شیرپاؤ

ومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤنے کہاہے کہ موجود ہ حکمرانوں نے عوام کو ہر سطح پر مایوس کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کاحکومت سے اعتماد اٹھنے لگا ہے،قوم تاریخ کی بدترین مہنگائی اورگوناگوں مسائل کی لپیٹ میں ہے،زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں اس قدربڑھادی گئیں جنہیں خریدنے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤنے کہاہے کہ موجود ہ حکمرانوں نے عوام کو ہر سطح پر مایوس کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کاحکومت سے اعتماد اٹھنے لگا ہے،قوم تاریخ کی بدترین مہنگائی اورگوناگوں مسائل کی لپیٹ میں ہے،زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں اس قدربڑھادی گئیں جنہیں خریدنے کی عوام میں استطاعت باقی نہیں رہی،دیگر اشیاء کے بے قابو نرخوں کے سبب لوگ فاقہ کشی پر مجبورہوچکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مینگورہ میں قومی وطن پارٹی کے آٹھویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پارٹی کے ضلعی چیئرمین شیر بہادرزادہ خان،جنرل سیکرٹری رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ اوردیگر نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہاکہ آج کارکنوں کا جذبہ اورولولہ دیکھ کرہمارے حوصلے مزیدبلند ہوگئے اور ہمیں یقین ہوگیا کہ آئندہ دور قومی وطن پارٹی کا ہوگاکیونکہ موجودہ حکومت نے عوام کو قدم قدم پر مایوسی اور مسائل سے دوچار کیاہے،عوام تاریخ کی بدترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،بیشتر گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے اور وہاں کے مکین فاقہ کشی ہر مجبورہوگئے مگر اس کے باوجود بھی حکمرانوں کو بے چارے عوام کے حال پر ترس نہیں آتادوسری جانب لاکھوں افراد سے ملازمتیں چھین لی گئیں جبکہ بیرون ملک سے بھی لاکھوں کی تعدادمیں لوگوں کو نکال دیا گیاجنہیں کوئی متبادل ذریعہ معاش نہیں دیا گیا جس کے سبب بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا جو حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا،انہوں نے کہاکہ سوات یونیورسٹی کی بلڈنگ دس سال میں تعمیر نہ ہوسکی جس کے سبب مختلف پرائیویٹ عمارتوں کو سالانہ کروڑوں روپے کرایہ کی مد میں ادا کئے جارہے ہیں جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہاہے،سوات جیل کی تعمیر بھی مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور یہ سب موجودہ حکومت کی نااہلی اور لاپرواہی کا ثبوت ہے،انہوں نے کہاکہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ فرانس کے ساتھ تمام تر تعلقات کو ختم اوراس کے مصنوعات کا بائیکاٹ کرے،انہوں نے پشاورمدرسہ میں ہونے والے دھماکے کی بھی مذمت کی اور کہاکہ وہ شہید اورزخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ اس بڑے غم اوردکھ میں برابر کے شریک ہیں اورپرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت شہداء اور زخمی افراد کیلئے مناسب امدادی پیکج کا اعلان کرے،تقریب سے پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین ملک عمران خان،شوکت علی خان،انوراقبال بالے عیسیٰ خیل اورپارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیاجبکہ اس مو قع پر متعددافراد نے دیگر سیاسی پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More