مشکل حالات کا جلد خاتمہ ہوگا، نئی صبح پر امید ہے، امیر مقام

اکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ نوجوان بڑا سرمایہ ہے، مشکل حالات میں یوتھ کا پارٹی کو وقت دینا بہت بڑی بات ہے ماضی میں ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ نے ملک کو ترقی دی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ نوجوان بڑا سرمایہ ہے، مشکل حالات میں یوتھ کا پارٹی کو وقت دینا بہت بڑی بات ہے ماضی میں ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ نے ملک کو ترقی دی ہے یوتھ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستا کو اگے لے کے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں یوتھ ونگ کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے رہنما اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ  یوتھ کے احساس اور محرمیوں کا ازالہ کرینگے کیونکہ یوتھ نے جو وقت پارٹی کو دیا ہے ہمیں ان کا احساس ہے ہمیں یاد ہے اوران کا صلہ دینگے ۔امیرمقام نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں باری انے والی ہے اور مشکل کے راہ ختم ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب کا جینا حرام کردیا ہے، 8 نومبر کو تاریخی کنونشن ہوگا اس موقع پر امیر مقام نے یوتھ عہدیداروں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More