جماعت اسلامی ضلع سوات کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام مینگورہ شہر،تحصیل کبل اورتحصیل مٹہ میں فرانس میں حضور ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔احتجاجی مظاہروں میں جماعت اسلامی مینگورہ شہر،تحصیل کبل اورتحصیل مٹہ کے ارکان و کارکنان کے علاوہ عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین سے مینگورہ شہر کے امیر خورشید اقبال،نائب امیر پایندہ محمد،تحصیل کبل میں تحصیل امیر حاجی رحمت علی،حافظ اسرار احمد اورتحصیل مٹہ میں تحصیل امیر ثناء اللہ فاروقی و دیگر نے خطاب کیا۔مقرررین نے کہا کہ محمد ﷺ تمام مسلمانوں کو اپنے اہل و عیال سے زیادہ عزیز ہیں،محمد ؐکی محبت مسلمانوں کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،مسلمان حضور ؐ کی شان میں ذرہ بھر گستاخی بھی برداشت نہیں کرسکتے،فرانس نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے کروڑوں مسلمانوں کے احساسات و جذبا ت کو مجروح کیا ہے،اس کا بدلہ فرانس اور فرانسیسی صدرایمانیول میکرون کو چُکانا ہوگا،امتِ مسلمہ فرانس کے تیارکردہ اشیاء کا بائیکاٹ کرکے فرانس کے معیشت کو نیست و نابود کردیں، تاکہ آیندہ کیلئے فرانس نبی پاک ُکی شان میں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔مسلمان ممالک کے سربراہان کو چاہیئے کہ فرانس کیساتھ ہر قسم کی سفارتی تعلقات ختم کرے اور فرانس کے سفیروں کو ملکِ بدر کردیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More