فوج ہماری ہے،سپورٹ کرتے رہیں گے، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ 70سال سے ملک لوٹنے والوں نے این آر او مانگا ،عمران خان کے انکارکے بعد ڈرامہ رچایاگیا، احتجاجکرنے والے بےبروزگاروں کا ٹولہ ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ 70سال سے ملک لوٹنے والوں نے این آر او مانگا ،عمران خان کے انکارکے بعد ڈرامہ رچایاگیا، احتجاجکرنے والے بےبروزگاروں کا ٹولہ ہے، محمودخان نے ان خیالات کا اظہار مٹہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ہوگا، مخالفین نے اداروں کو نشانہ بنایا،فوج کو سپورٹ کریں گے یہ ہماری فوج ہے،انہوں نے کہا کہ انڈیااور اسرائیل سمیت تمام قوتیں اکٹھے ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پشاور بم. دھماکہ بیرونی قوتوں نے کرایا،اب مزید حملے یہ نہیں کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا انضمام بہت بڑاچیلنج تھا،قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جمعہ کے روز سوات میں صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے، خیبرپختونخوا میں چکدرہ دیر، سوات موٹروے فیز ٹو اور خوازہ خیلہ بشام روڈ بنائیں گے، اس خطے کو کاروباری مرکز بنائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More