وزیراعظم عمران خان کا 6 نومبر کو سوات میں جلسہ

اکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا 6 نومبر کو گراسی گروانڈ جلسہ سوات آمد پر تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ اس موقع پر صحت انصاف کارڈ کا افتتاح بھی کریں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا 6 نومبر کو گراسی گروانڈ جلسہ سوات آمد پر تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ اس موقع پر صحت انصاف کارڈ کا افتتاح بھی کریں گے جبکہ سوات کیلئے تاریخی میگا پراجیکٹس کا اعلان بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر،ایم این اے جنید اکبر،صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی،صوبائی وزیر انور زیب خان،معاون خصوصی ریاض خان،معاون خصوصی شفیع اللہ،معاون خصوصی وزیر زادہ،ایم پی اے عزیز اللہ خان گران،ایم پی اے ہمایون خان،ایم پی اے اعظم خان،ایم پی اے شکیل خان،ایم پی اے اجمل خان،ایم پی اے پیر مصور خان،ایم این اے بشیر خان،ایم این اے سلیم الرحمن،ایم این اے محبوب شاہ،ملک آصف شہزاد،اختر خان اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر جلسہ کے تیاریوں کیلئے مشاورت کئے گئے اور ضروری فیصلے کئے گئے اور یہ عہد کیا گیا کہ اپنے محبوب قائد کے والہانہ انداز میں استقبال کیا جائے گا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ پچھلی مرتبہ جب عمران خان گراسی گروانڈ آئے تھے تو پی ٹی آئی ورکرز نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا اس بار بھی پہلے سے کہیں زیادہ ورکرز آئیں گے انھوں نے کہا کہ اس عظیم الشان جلسہ کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے اور انشاء اللہ یہ جلسہ ایک تاریخی اور یا دگار جلسہ ہو گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More