وزیراعظم کی آمد ،سیاسی جلسے کے لئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال

وزیراعظم عمران خان کی سوات آمد ،سیاسی جلسے کے لئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال جاری ہے ۔ 6 نومبر بروز جمعہ کو دو بجے وزیر اعظم عمران خان گراسی گراونڈ مینگورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کی سوات آمد ،سیاسی جلسے کے لئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال جاری ہے ۔ 6 نومبر بروز جمعہ کو دو بجے وزیر اعظم عمران خان گراسی گراونڈ مینگورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے لئے پارٹی کی جانب سے انتظامات اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہے ۔جلسے کے لئے تیاریوں کے سلسلے میں محکمہ واسا، ٹی ایم اے، پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، بجلی کے کھمبوں اور دیواروں پر پولیس اہلکار بینرز اور جھنڈے اویزاں کر رہے ہیں جبکہ واسا کے اہلکار گراونڈ اور سڑکوں کی صفائی پر مامور کر دئے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی تیاریوں کے لئے پارٹی ارکان کے علاوہ پولیس اہلکار بھی سرگرم نظر آرہے ہیں اور جگہ جگہ پولیس اہلکاروں پر جلسے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More