کوئی دھماکہ نہیں ہوا، آواز جنگی جہاز کے ساونڈ بیریئر کی تھی، سیکورٹی ذرائع

جنگی جہازوں کے ساونڈ بیریئر کے باعث مختلف اضلاع میں زوردار دھماکہ کی آوازیں، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کردی کہ ساونڈ بیریئر کی آواز سے دھماکہ ہوا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جنگی جہازوں کے ساونڈ بیریئر کے باعث مختلف اضلاع میں زوردار دھماکہ کی آوازیں، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کردی کہ ساونڈ بیریئر کی آواز سے دھماکہ ہوا تھا۔ ضلع سوات سمیت،مردان،نوشہرہ،ایبٹ آباد اور اٹک میں دس بجے کے قریب زور دار دھماکہ کی آواز سنی گئی جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فون کالز کا سلسلہ شروع ہوگیا، بریکوٹ میں موجود صحافی سہیل باچا کے مطابق دھماکہ کی آواز اتنی تیز تھی کہ کھڑکیاں اور دیواریں ہلنے لگی تھی، دوسری جانب مینگورہ سمیت سیدو شریف اور دیگر علاقوں میں بھی دھماکہ کی آواز سے لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے تھے۔سیکورٹی ذرائع نے بعد ازاں تصدیق کی کہ ایلم کی پہاڑی اور سوات بونیر بارڈر کے قریب جنگی جہازیں گز رہی تھی جن کے ساونڈ بیریئر سے دھماکہ کی آواز پیدا ہوئی۔دھماکہ کی آواز اتنی تیز تھی کہ ایبٹ آباد،مردان،نوشہرہ اور اٹک تک سنائی گئی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More