مینگورہ، سکول کی استانی کا دسویں جماعت کی طالبہ پر تشدد

مینگورہ میں سرکاری سکول کی استانی کا طالبہ پر تشدد، بچی کے والد نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرلی۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ حیات آباد میں گورنمنٹ ہائی سکول کی استانی مس سائرہ کی جانب سے دسویں جماعت کی طالبہ حورا دختر رشید اسلم سکنہ وتکے کو تشدد کا نشانہ بنایا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں سرکاری سکول کی استانی کا طالبہ پر تشدد، بچی کے والد نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرلی۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ حیات آباد میں گورنمنٹ ہائی سکول کی استانی مس سائرہ کی جانب سے دسویں جماعت کی طالبہ حورا دختر رشید اسلم سکنہ وتکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کو بیان دیتے ہوئے بچی کی والد نے کہا کہ مذکورہ ٹیچر نے میری بچی کو شور کرنے کی وجہ سے ڈنڈے سے مارا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی تھی جسے بعد ازاں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ حورا نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور دیگر لڑکیاں کلاس میں شور کر رہی تھی کہ مذکورہ ٹیچر آئی اور اُسے ڈنڈے سے مارا جس سے میں بے ہوش ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More