مالم جبہ میں ماونٹین سائیکلنگ کے مقابلے اختتام پذیر

سوات کی فلک بوس وادی ملم جبہ میں ماونٹین سائکلنگ کے فائنل مقابلے اختتام پذیرہوگئے،مردوں میں دانش نے پہلی،اسرار اور عثمان نے دوسری اورسمیع الرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی فلک بوس وادی ملم جبہ میں ماونٹین سائکلنگ کے فائنل مقابلے اختتام پذیرہوگئے،مردوں میں دانش نے پہلی،اسرار اور عثمان نے دوسری اورسمیع الرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کھلاڑیوں میں پنجاب سے تعلق رکھنی والی ثمین نے پہلی،سمرین نے دوسری اور رمشا ء نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،منتظمین کے مطابق سائیکلنگ کے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 31کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں، صوبہ پنجاب،اسلام آباد،خیبر پختونخوا اور سوات کے ملم جبہ ریزارٹ سمیت پی سی ملم جبہ کی ٹیموں نے مقابلوں میں اپنے فن کی مہارت دکھائی۔مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے منتظمین کاکہناتھا کہ اس قسم کے مقابلوں کا مقصدسوات میں سائیکلنگ سمیت دیگر سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ یہاں پر آنے والے سیاح موسم اور نظاروں کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ کے فن سے بھی لفط اندوز ہوسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More