ضابطہ دیوانی میں ترامیم، سوات بار کا احتجاجی مظاہرہ

ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے حوالے سے صوبائی حکومت کے غیر سنجیدگی رویہ افسوس ناک ہے، صوبائی حکومت ضابطہ دیوانی میں کرنے والے ترامیم کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے اور دیوانی کو اپنے اصل حالت میں بحال کریں، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ہائیکوٹ بار ایسو سی ایشن مینگورہ بینچ کے صدر شمشیر علی میر خانخیل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے حوالے سے صوبائی حکومت کے غیر سنجیدگی رویہ افسوس ناک ہے، صوبائی حکومت ضابطہ دیوانی میں کرنے والے ترامیم کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے اور دیوانی کو اپنے اصل حالت میں بحال کریں، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ہائیکوٹ بار ایسو سی ایشن مینگورہ بینچ کے صدر شمشیر علی میر خانخیل، سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر عنایت اللہ خان اور جنرل سیکرٹری سید جہانزیب ایڈوکیٹ نے گلکدہ بار روم میں اجلاس اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دیوانی میں ہونے والے ترامیم عوام دشمن ترامیم ہیں جو ہمیں ہر گز منظور نہیں،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اجلاس کے دوران متفقہ طور پر قرارداد منظور کیا گیا کہ ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے حوالے سے صوبائی حکومت کے غیر سنجیدگی رویہ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضابطہ دیوانی میں ہونے والے ترامیم فوری طور پر واپس لیکر ضابطہ دیوانی کو اپنے اصل میں حالت میں بحال کریں، انہوں نے کہا کہ جب تک ضابطہ دیوانی میں ہوانے والے ترامیم واپس نہ لیا جاتا تب تک ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے جاری رکھیں گے اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر بھر پور تشہری کیا کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More