میڈیکل کا طالب علم کورونا کے باعث انتقال کرگیا

سوات سے تعلق رکھنے والا خیبر میڈیکل کالج کے تھرڈ ائیر کا طالب علم عدنان حلیم کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ فتح پور سے کا رہائشی عدنان حلیم خیبر میڈیکل کالج میں تھرڈ ائیر کا طالب علم تھا اور سوات بورڈ میں ایف ایس سی کے امتحان میں ٹاپر بھی رہا تھا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات سے تعلق رکھنے والا خیبر میڈیکل کالج کے تھرڈ ائیر کا طالب علم عدنان حلیم کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ فتح پور سے کا رہائشی عدنان حلیم خیبر میڈیکل کالج میں تھرڈ ائیر کا طالب علم تھا اور سوات بورڈ میں ایف ایس سی کے امتحان میں ٹاپر بھی رہا تھا۔خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ذرائع کے مطابق نوجوان کو اتوار کے روز شدید بخار کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر اُن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔منگل کے روز نوجوان کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر شفٹ کردیا گیا تھا۔نوجوان کی لاش آبائی علاقے پہنچا دی گئی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More