مرغزار میں سکول کے لئے منظور شدہ اڑھائی کروڑ غائب، بچوں کا احتجاجی مظاہرہ

مرغزار کے علاقے مشین آباد کے مکینوں کا پرائمری سکول کی تعمیر کے لئے احتجاجی مظاہرہ، اڑھائی کروڑ روپے منظورہ ہونے کے باجود تین سالوں سے سکول عدم تعمیر کا شکار ہے مقامی عمائدین، مرغزار روڈ پر واقع مشین آباد کے مکینوں اور بچوں نے پرائمری سکول کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیاہے، مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک مرغزار روڈ کو احتجاجاً بند کردیاتھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مرغزار کے علاقے مشین آباد کے مکینوں کا پرائمری سکول کی تعمیر کے لئے احتجاجی مظاہرہ، اڑھائی کروڑ روپے منظورہ ہونے کے باجود تین سالوں سے سکول عدم تعمیر کا شکار ہے مقامی عمائدین، مرغزار روڈ پر واقع مشین آباد کے مکینوں اور بچوں نے پرائمری سکول کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیاہے، مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک مرغزار روڈ کو احتجاجاً بند کردیاتھا، احتجاجی مظاہرے کے موقع پر علاقے کے سابق ناظم امجدعلی خان نے میڈیا کو بتایاکہ مشین آباد گاؤ ں کے لئے تین سال قبل پرائمری سکول منظورہ ہوچکاہے، اس پر ٹینڈر بھی ہوا ہے اور ایک کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے سی این ڈبیلو کے اکاونٹ میں منتقل بھی ہوچکے ہیں مگر سکول کی تعمیر پچھلے تین سالوں سے عدم تعمیر کا شکارہے، جس پرمقامی لوگ احتجاج پر مجبورہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکہ دار ٹال مٹول سے کام لے رہاہے جس کی باعث مشین آباد سکول کی رقم واپس جانے کا خدشہ پیدا ہوچکاہے، احتجاج کرنے والوں نے دہمکی دی ہے اگر سکول پر جلد ازجلد کام شروع نہیں ہوا تو وہ مزید سخت احتجاج کرینگے، دوسرے طرف محکمہ تعلیم کے ڈی ای او ریاض خان نے میڈیا کو بتایاکہ سکول کی تعمیر کے لئے تمام لوازمات پوری ہوچکی ہے ورک آڈربھی جاری ہوچکاہے مگر ٹیکہ دار نامعلوم وجوہات کے بنا پر سکول کی تعمیر شروع نہیں کررہاہے، اس سلسلے میں ڈی سی سوات اور مقامی پولس کو بھی مراسلے بھیجے جاچکے ہیں۔ مقامی مکینوں ے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمودخان سے مطالبہ کیاہے کہ سکول کی تعمیر پر جلداز جلد کام شروع کیاجائیں، کیوں کہ ٹیکہ دار پی ٹی آئی کی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے ٹال مٹول سے کام لے رہاہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More