ادارے ہم سے ٹکرانے کی کوشش نا کریں، عمران خان کی حکومت چوبیس گھنٹوں کی مار ہے، مریم نواز

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اداروں سے ٹکرانا نہیں چاہتے اور نا ہی ادارے عوام سے ٹکرائیں، عمران خان کی جعلی حکومت اداروں کے رحم و کرم پر ہیں، نواز شریف کے بیانئے نے موجودہ جعلی حکومت کی نیندیں حرام کردی ہے، ساری بیماریوں اور مسائل کا یک ہی حل ہے کہ جعلی عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجوں اور فری اینڈ فیئر الیکشن کراؤں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اداروں سے ٹکرانا نہیں چاہتے اور نا ہی ادارے عوام سے ٹکرائیں، عمران خان کی جعلی حکومت اداروں کے رحم و کرم پر ہیں، نواز شریف کے بیانئے نے موجودہ جعلی حکومت کی نیندیں حرام کردی ہے، ساری بیماریوں اور مسائل کا یک ہی حل ہے کہ جعلی عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجوں اور فری اینڈ فیئر الیکشن کراؤں۔ سوات میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جعلی حکمرانوں نے میرے کمرے کا دروزہ توڑ کر میرے شوہر کو گرفتار کیا ان کو قانون کا خیال نہیں آیا انہیں شرم آنی چاہئے، گھٹیاں زبان بولنے والے لوگ عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بیان نے خیبر پختونخواہ کے شہیدوں کے الخانہ کو ٹھیس پہنچائی ہے، سیاسی انتقال میں یہ لوگ اتنے اندھے ہو گئے ہیں کہ شہیدوں کا بھی خیال نہیں،وزیر داخلہ کو اپنے بیان پر شرم آنی چاہئے، دشت گردی کے خلاف جنگ میں یہاں کے عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں جن کو کبھی بھی نہیں بھولا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کہی پر بھی تبدیلی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، نا کوئی نیا اسپتال بنا اور نا ہی کالج، نا ہی لوگوں کو زوگار ملا اور نا ہی صحت کی مفت سہولیات، پچاس لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں میں ایک بھی کام نہیں ہوا۔ خیبر پختونخوا کی جعلی حکومت کی بی آر ٹی بس سروس بھی عمران خان کی طرح بے بس ہے جو چل نہیں سکتی، مالم جبہ سکینڈل اور بلین ٹری سونامی میں اربوں کی کرپشن ہوئی، انہوں نے کہا کہ خود سے احتساب کا عمل شروع کرنے والے نے کے پی کے احتساب کمیشن کو تالے لگادئے، قربانیوں سے قوئم ہونے والا امن پھر خطرے میں پڑگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کون تھا جو کہتا تھا کہ دو سو ارب روپے آئی ایم ایف کے منہ پر ماروں گا اب آئی ایم ایف نے یہ کہا ہے کہ جب تک بجلی و گیس مہنگی نہیں کرتے مزید قرضہ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول سے باہر، چینی، بجلی،گیس، ادویات، غیر ملکی قرضے کنٹرول سے باہر ہے، روزانہ اٹھارہ ارب روپے کا قرضہ لیا جا رہا ہے۔مریم نواز نے مزید کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت صرف ایک کام اچھی طرح کرتی ہے اور وہ یہ کہ مریم نواز، نواز شریف اور شہباز شریف پر کیچڑ کیسے اچھالے، ایک ہی منصوبہ آتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور شیروں کو کیسے کنٹرول کریں۔میں ایک تقریر کرتی ہوں تو تحریک انصاف کے وزراء کے زبانیں نہیں رکھتی،پھر کہتے ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ کیا ہے، میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میری تقاریر اور نواز شریف کے بیانئے نے انہیں تباہ و برباد کر دیا ہے۔یہ مخالفین پر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، اب میں آپ کو بتاؤں کہ ان ساری بیماریوں اور مسائل کا یک ہی حل ہے اور وہ یہ ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجو،فری اینڈ فیئر ایلکشن کرواؤں اور عوام کو ان کا حقیقی حق دو۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ادارے عمران خان سے پیچھے ہٹ جائیں،ہم اداروں سے نہیں ٹکراناچاہتے اور نا ہی ادارے عوام سے ٹکرانے کی کوشش کریں،آپ جعلی عمران خان سے دور ہو جائے ان کی حکومت چوبیس گھنٹوں کی مار ہے، عمران خان کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے کیونکہ ان کو کوئی گھاس بھی نہیں ڈالتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت نواز شریف کے بیانئے کے نیچے دب گئی ہے، یہ کہتے تھے کہ نواز شریف کے بیانئے کا بوجھ سیاسی جماعتیں نہیں اٹھا سکتی اب یہ بیانیہ پوری بائیس کروڑ عوام کا بیانیہ بن چکا ہے،یہ آئین کا بیانیہ ہے، قانون کا بیانیہ ہے اور اسے ہمیں آگے لے کر چلنا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More