سوات میں سردی کی شدید لہر، کالام شاہراہ بند، لنڈا بازاروں میں لوگوں کا رش

سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری، کالام شاہراہ بدستور بند، سردی کی شدت میں اضافہ، لنڈا بازاروں کی رونقیں بحال ہو گئیں۔ سوات میں ہفتہ اور اتوار کے دن میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، ذرائع کے مطابق مٹلتان،اتروڑ میں چار فٹ،کالام میں دو

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری، کالام شاہراہ بدستور بند، سردی کی شدت میں اضافہ، لنڈا بازاروں کی رونقیں بحال ہو گئیں۔ سوات میں ہفتہ اور اتوار کے دن میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، ذرائع کے مطابق مٹلتان،اتروڑ میں چار فٹ،کالام میں دو فٹ جبکہ مہوڈنڈ میں پانچ فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔ کالام شاہراہ برف باری کے باعث کئی مقامات پر تاحال بند ہیں جس کو کھولنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔ حالیہ بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدید لہر نے لوگوں کے اوسان خطا کردئے ہیں جبکہ دوسری جانب گرم خوراکی اشیاء کی دکانوں اور لنڈا بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More