گراسی گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے جلسے کے لئے ہائیکورٹ نے اجازت دے دی

شاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ نے ضلعی انتظامیہ کو 22نومبر گراسی گراؤنڈ مینگورہ جلسہ کرنے کی اجازت دے دی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جماعت اسلامی سوات کو جلسے کی اجازت میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا تھا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ نے ضلعی انتظامیہ کو 22نومبر گراسی گراؤنڈ مینگورہ جلسہ کرنے کی اجازت دے دی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جماعت اسلامی سوات کو جلسے کی اجازت میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا تھا جس پر جماعت اسلامی سوات ذمہ داران نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی،کل عدالت نے انتظامیہ کو جلسے کی باقاعدہ اجازت دینے کا حکم دیدیا، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر خالد فاروق نے عدالتی فیصلے پر خوشی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ حق کی جیت ہے، کارکنان تیاریوں کو حتمی شکل دیکر جلسہ میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں، یاد رہیں کہ گراسی گراؤنڈ جلسے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More